8 مئی، 2021، 4:50 PM

بھارت کی جنوبی ریاستوں میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے

بھارت کی جنوبی ریاستوں میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے

بھارت کی جنوبی ریاستوں اور دیہاتوں میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جبکہ آکسیجن کی فراہمی سے نئی دہلی اور ممبئی میں صورتحال مستحکم ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کی جنوبی ریاستوں اور دیہاتوں میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جبکہ آکسیجن کی فراہمی سے نئی دہلی اور ممبئی میں صورتحال مستحکم ہے۔ اطلاعات کے مطابق بھارت میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 4187 اموات اور 4 لاکھ 1 ہزار 78 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرناٹکا میں پیر سے 2 ہفتوں کا لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، کرناٹکا کے شہر بنگلورو میں اپریل میں کورونا وائرس سے تقریباً 2 ہزار اموات ہوئیں۔

ذرائع کے مطابق مئی کے ابتدائی7 دنوں ہی میں بنگلورو میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 950 سے زائد ہوگئی۔ الیکشن کے بعد سے مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے کیسز اور اموات میں اضافہ ہورہا ہے۔

News ID 1906434

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha